لاہور(این این آئی) ڈولفن فورس نے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دینے والے چینی باشندے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،چینی باشندوں کا تیسرا ساتھی و سرغنہ چائنہ جا چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چینی باشندوں کو مقامی ساتھی ایجنٹوں کی سہولت کاری حاصل تھی۔چائینز باشندے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ہمراہ لے جاتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ
پولیس نے گاڑی سے دو پاکستانی لڑکیوں رابعہ اور علیزہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے جو چین جانے سے انکاری تھیں۔علیزہ کا نکاح ٹیلی فون پر 01ماہ قبل چین میں کروایا گیا تھا۔ملزمان دونوں لڑکیوں کو سفارتخانے لے کر جا رہے تھے۔چائینز باشندوں میں چونگ فوتا اور فنگ شامل ہیں۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔