ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب 32کروڑ99لاکھ روپے بڑھ گئے،انڈیکس کی اُونچی پرواز

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید553.53پوائنٹس کے اضافے سے30972.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 71.46فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب 32کروڑ99لاکھ روپے بڑھ گئے البتہ کاروباری حجم منگل کی نسبت5.62 فی صد کم رہا۔پیر کو شروع ہونے والی تیزی کے زیر اثر بدھ کو بھی

کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اورسرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 31103پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت بڑھنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس553.53پوائنٹس کے اضافے سے30972.75پوائنٹس بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 320.85پوائنٹس اضافے سے14668.48پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1149.55پوائنٹس اضافے سے 48844.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس299.21پوائنٹس اضافے سے22572.38پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزمجموعی طورپر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،76کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ا83ارب 32کروڑ99لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62کھرب38ارب25کروڑ93لاکھ روپے ہوگئی۔ بدھ کومجموعی طور پر13کروڑ45لاکھ64ہزارشیئرزکاکاروبارہواجومنگل کی نسبت 80لاکھ14ہزار شیئرکم ہے۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاکستان کے حصص سرفہرست رہے

جس کے حصص کی قیمت 56.55روپے اضافے سے1189.30روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت 29.21روپے اضافے سے613.53روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی جے ڈی ڈبیلو شوگرکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت13.77روپے کمی سے262.04روپے اوربلیسڈٹیکس کے حصص کی قیمت 11.38روپے کمی سے216.54روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک، میپل لیف،بینک آف پنجاب،انٹر اسٹیل،کے الیکٹرک،پاک الیکٹران،لوٹی کیمکل،یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شیئرز سرفہرست رہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…