وزیراعلیٰ نے جوہر ٹاؤن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے امتحانی مرکزکی عمارت کا افتتاح کر دیا

21  اگست‬‮  2019

لاہور21 اگست:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج جوہر ٹاؤن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے امتحانی مرکزکی عمارت کا افتتاح کیا۔افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور امتحانات دینے والوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے امتحانی ہالز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو امتحانی مرکز کی نوتعمیر شدہ عمارت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

امتحانی مرکز 10 کنال اراضی پر قائم کیا گیا ہے۔ 4 منزلہ نئے امتحانی مرکز کی تعمیر پر تقریباً 36 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اورامتحانی مرکز میں امیدواروں کیلئے 24 امتحانی ہالز بنائے گئے ہیں اورامتحانی ہالز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں -ان امتحانی ہالز میں تقریباً 5 ہزار امیدوار بیک وقت امتحان دے سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل انفارمیشن سسٹم کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سسٹم سے امیدواروں کو معلومات کے حصول میں بہت آسانی ہوگی اوراس طرح کا جدید نظام دیگر محکموں میں بھی ہونا چاہیئے۔ انہو ں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار باصلاحیت ٹیلنٹ سامنے لانا حکومت کا مشن ہے۔ باصلاحیت ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا کردار کلیدی ہے۔ نئے پاکستان کی بنیاد میرٹ پر ہے اور میرٹ کوہر سطح پر پروموٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو باصلاحیت ٹیلنٹ کو میرٹ پر آگے لے کر جائیں اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے اور ہر ادارے میں بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد، کمیشن کے ممبران اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گندم اور گنے کی نئی امدادی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں گندم اور گنے کی نئی امدادی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت گندم اور گنے کے کاشتکارو ں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی۔وزیراعلیٰ نے نئی امدادی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے پیداواری لاگت کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کی ہدایت کرتے ہوئے

کہاکہ اس ضمن میں کاشتکاروں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو 99.7 فیصد سے زائد سابقہ واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے۔ کاشتکاروں کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سبسڈی اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق زراعت کے فروغ اور کاشتکار کی آمدن میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت پنجاب نئی ایگری پالیسی کے ذریعے تبدیلی کا عہد نبھائے گی۔ صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال، سمیع اللہ چوہدری، محمد اسلم اقبال، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، زراعت، خوراک، صنعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات،علماء کرام،خطبا،موذن اور مدارس کے طلبہ کو مرحلہ وار صحت انصاف کارڈ دینے

کا فیصلہ: پنجاب حکومت نے علماء وآئمہ کرام،خطبا،موذن او رمدارس کے طلبہ کو بھی مرحلہ وار صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحت انصاف کارڈ سکیم کے علماء وآئمہ کرام،خطبا،موذن او رمدارس کے طلبہ کواجراء کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے سفارشات طلب کرلی ہیں -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں تمام مکاتب فکر کے نمایاں علما ء کرام کی کا نفرنس منعقد ہوگی،جس سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خطاب کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ اتحاد بین المسلمین کے لئے علماء سے رابطے بہتر اور موثر بنائے جا رہے ہیں – محرم الحرام میں صوبائی، ڈویژنل او راضلاع کی سطح پر علماء سے مشاورت کی جائے گی-متحدہ علماء بورڈ کو موثر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے-انتظامی او رسماجی امور میں علماء کرام کی مشاورت کا خیرمقدم کیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب علماء اور مشائخ عظام کی رائے کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے-انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…