ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پمز ہسپتال میں 500سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، انتظامیہ نے ملازمین کو کام چھوڑ کر جانے کا عندیہ دے دیا

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت صحت کی جانب سے پمز اسپتال میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی نوکریوں میں توسیع سے انکار کے بعد 500 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ میڈی رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم اور پارلیمانی کمیٹیوں کی واضح ہدایات کے باوجود وزارت صحت نے پمز کے شعب بون میرو ٹرانسپلانٹ میں کام کرنے والے

ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع سے انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کو گزشتہ تین ماہ سے تخواہ بھی نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ میں توسیع نہ ملنے کے بعد پمز ہسپتال انتظامیہ نے ملازمین کو کام چھوڑ کر جانے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کے چلے جانے کے بعد تمام بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتیں ہیں۔ پمز ہسپتال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر میں اب تک 141 کامیاب ٹرانسپلانٹ کئے جا چکے ہیں۔ اسی طرح تھیلیسما سے متاثرہ پانچ سو سے زائد بچوں کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔پمز ہسپتال ذرائع کے مطابق ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کے بارے میں وزارت صحت کو متعدد بار مراسلے لکھے گیے مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا.اس سال مئی میں سینٹ کے قائمہ کیٹی برائے کابینہ سکرٹریٹ نے محکمہ صحت کو اسلام آباد کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کے بارے میں واضح احکامات جاری کیے تھے، تاہم وزارت صحت نے احکامات نظر انداز کر دیے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…