اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نون لیگ کے رہنما نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق ممبر ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کے قریبی ساتھی اور نون لیگ کے رہنما فوجی شریف نے مبینہ طور پر خود کشی کرتے ہوئے دریائے راوی میں چھلانگ لگادی۔فوجی شریف کے صاحبزادے
امجد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ دوپہر بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔مبینہ خودکشی کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔ریسکیو کی ٹیمیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے لاش کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم تاحال فوجی شریف کی لاش ڈھونڈنے میں کامیابی نہیں ملی۔