اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک تھیلوں پر 14اگست سے پابندی ہے،اس پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے پر ماحولیاتی تحفظ ٹیم جب گزشتہ شب “سیور فوڈز ” پہنچی تو ہوٹل انتظامیہ نے ان کے عملہ کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے انہیں دھکے دیکر باہر نکال دیاجس پر سیور فوڈز کمپنی کو دو لاکھ جرمانہ اور ایک ماہ کےلیےسیل کر دیا گیا اور انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ،عوام نے اس فیصلے کو سراہا ہے ،سوشل میڈیا
صارفین کا کہنا ہے کہ سزا بھی ہونی چاہیے اور وہ بھی عبرتناک سزا ،ایک اور صارف نے کہا کہ دو لاکھ جرمانہ سیور فوڈ کے لیے صفر ہے کیونکہ یہ شائد انکے ایک دن کی کمائی سے بھی کم ہے اس لیے حکومت کو کم از کم اتنا جرمانہ کرنا چاہئے تھا کہ سیور فوڈ کو محسوس ہوتا ہے کہ انکو قانون توڑنے اور حکومتی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی سزا ہوئی ہے۔ دو لاکھ تو انکے لیے ایسے ہی ہے جیسے نمک کی بوری میں سے ایک چٹکی نمک اٹھا کر دے دیا۔