وہ وقت دور نہیں جب کراچی میں قبروں کیلئے جگہ نہیں ملے گی، سندھ ہائیکورٹ حکومت پر شدید برہم

21  اگست‬‮  2019

کراچی(سی پی پی)سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں واٹر بورڈ کی زمین کی چائنا کٹنگ اور غیر قانونی فروخت کے معاملے کی 4 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس میں گرفتار چنوں ماموں کے فرنٹ مین، سرکاری افسران اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کی زمین شہری انتظامیہ کے ایم سی نے الاٹ کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہاں معصوم بن کر آجاتے ہیں ان کا بس چلے تو قبرستان بھی بیچ دیں، گولے گنڈے والے کے اکا ؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب اس شہر میں قبروں کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔ملزمان کے وکلا نے موقف دیا کہ اس زمین کا دیوانی مقدمہ بھی زیر التوا ہے۔ عدالت نے نیب کو 4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…