لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی کمر اور ٹانگوں میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید 10 روز کے لیے مکمل آرام کی ہدایت کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں کمر اور ٹانگوں میں تکلیف کے باعث مزید 10 دن
کے لئے مکمل آرام کی ہدایت کی۔ شہباز شریف کی طبی صورتحال کے پیش نظر دو ہفتوں بعد ڈاکٹرز دوبارہ ان کا طبی معائنہ کریں گے، شہباز شریف کو یوم آزادی پر تقریب کے دوران دھکم پیل میں کمر پر چوٹ لگی تھی۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کمر میں تکلیف کے باعث اپوزیشن کی اے پی سی میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔