پاکستان تحریک انصاف کا مقبوضہ کشمیرکے حالات کے تناظرمیں بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ،تیاریاں شروع

20  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیرکے حالات کے تناظرمیں اکتیس اگست کوہندو اکثریت کے حامل پاکستان کے سرحدی ضلع تھرپارکرمیں بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سمیت تحریک انصاف اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنمابھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کیے جانے والے مظالم کے جواب میں

پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے بہترین سلوک کے بارے میں عالمی برادری کوآگاہ کرنے کے لیے اس جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے اس جلسے میں تھرپارکرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہندوبرادری بڑی تعداد میں شرکت کرے گی واضح رہے کہ تھرپارکرمیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی جوکہ غوثیہ جماعت کے سربراہ بھی ہیں کے بڑی تعداد میں ہندواورمسلمان مریدآباد ہیں اورشاہ محمودقریشی تھرپارکرسے قومی اسمبلی کے حلقے پرالیکشن میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…