بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستیں مسترد کردیں۔احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستوں کی سماعت کی۔آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف علی زرداری دل کے مریض ہیں، آئین کے تحت سابق صدر کی حیثیت سے عمر بھر کے لئے انہیں تمام سہولیات حاصل ہیں، یہ انتظامیہ کا معاملہ نہیں، ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ وکیل نے

فریال تالپور کی راہداری ریمانڈ کی بھی درخواست دائر کی۔عدالت نے سماعت کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستیں مسترد کردیں تاہم ملزمان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے اور وکلاء و اہل خانہ سے ملاقاتوں کی درخواستیں بھی منظور کرلیں۔عدالت نے سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کی درخواست بھی خارج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ فریال تالپور نے سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے راہداری ریمانڈ مانگا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…