اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روسن نے دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال اورعالمی معاملات میں یکساں موقف پراطمینان کا اظہارکرترے ہوئے کئے گئے فیصلوں عملدر آمد کیلئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا۔ وزارت دفاع کے بیان مطابق پاک روس جوائنٹ ملٹری مشاورتی کمیٹی میٹنگ (JMCC) اجلاس کا دوسرا دور روس کے شہرماسکومیں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) اکرام الحق جبکہ روسی
وفد کی قیادت ڈپٹی ڈیفنس منسٹرکرنل جنرل الیگزینڈر،وی فومن کررہے تھے اجلاس میں دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال اورعالمی معاملات میں یکساں موقف پراطمینان کا اظہارکیا گیا،اجلاس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون کوبڑھانے کے امکانات پرغورکیا گیا، اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے موثراقدامات پراتفاق کیا گیا۔JMCCکا اجلاس کا تیسرا دوراگلے سال پاکستان میں منعقد کرنے پراتفاق کیا گیا۔