اسلام آباد (این این آئی)جج ویڈیو سکینڈل سے متعلق ایف آئی رپورٹ میں مریم نواز کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں مریم نواز نے کہاہے کہ ناصر بٹ کو ویڈیو بنانے کا کہا نہ ہی جج سے ملنے کا۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ جج کی آڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کا نام نہیں جانتی۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ نے نواز شریف کی جیل واپسی کے دن جج کی ویڈیو کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ نے ایک کارکن کے ذریعے موبائل فون بھجوایا جس میں ویڈیو تھی۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ کے مطابق جج کی ویڈیو اس نے اپنے طور پر بنائی۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ کے مطابق ویڈیو بنانے کا مقصد نواز شریف کی سزا کی وجوہات سامنے لانا تھیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو ویڈیو ناصر بٹ کی طرف سے بھجوائے گئے شخص نے فراہم کی۔ ایف آئی اے نے سوال کیاکہ آپ نے کن اداروں کو بلیک میلنگ کرنے کا کہا؟۔مریم نواز نے جواب دیا کہ اداروں کا نام ویڈیو میں موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کو اداروں کا نام نہیں بتا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو نا دیکھی نا میرے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ والی ویڈیو دیکھ کر قابل اعتراض ویڈیو کا علم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی ویڈیو میں نے نہیں بنوائی۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی میرے پاس کوئی ویڈیو نہیں۔کہ جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو نا دیکھی نا میرے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناصر بٹ والی ویڈیو دیکھ کر قابل اعتراض ویڈیو کا علم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی ویڈیو میں نے نہیں بنوائی۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی میرے پاس کوئی ویڈیو نہیں۔