ؒلاہور(این این آئی)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کافی شا پ پر 70لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا،شوکاز نوٹس جاری کرکے10دن کی مہلت دیدی۔عسکری 10کے بالمقابل کافی شاپ پر پی آراے نے چند روز قبل چھاپہ مارا تھا۔پی آراے نے کافی شاپ کے ریکارڈ
کی چھان بین کے بعد ٹیکس عائد کیا۔ریسٹورنٹ پر شہریوں سے سیلز ٹیکس وصولی کرکے پی آراے کو ادائیگی نہیں کی جارہی تھی۔پی آر اے حکام کے مطابق نجی کافی شاپ انتظامیہ کے ذمے سال2018 اور سال2019کا سیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔