پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اداروں کا معاملہ ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئین میں موجود اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں توسیع دی ہے،توسیع کا یہ اختیار آئین پاکستان وزیر اعظم کو دیتا ہے،لہٰذا اس پر مزید تبصرے کی ضرورت باقی نہیں۔