منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزیدا ڑھائی کروڑ ڈالر کا قرض دیگا قرضہ دینے کا مقصد کیا ہے اور یہ کہاں خرچ کیا جائیگا؟اعلامیہ جاری

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزیدا ڑھائی کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا ، قرضے کا مقصد پاکستانی خواتین کے چھوٹے کاروبار کے لئے سرمائے کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی قرض کی منظوری دے دی گئی ۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے دی جائیگی، رقم کا مقصد پاکستانی خواتین کے چھوٹے کاروبار کے لئے سرمائے کی فراہمی ممکن بناناہے۔بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لئے خواتین کی سرمائے تک رسائی بہت اہم ہے، پاکستانی معیشت کے لئے ایک مجموعی معاشی نظام انتہائی اہم ہے۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے پروگرام بیسڈ فنانسنگ کا آغاز کردیاہے، یہ عمل دوسال سے رکاہوا تھا۔یاد رہے اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے50 کروڑڈالر قر ض کی منظوری دی تھی اور کہا تھا قرض سے تجارتی خسارے کوکم کرنے میں مددملے گی۔بعد ازاں 17 اگست کو پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے تھے ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کے طور پر سات لاکھ پچاس ہزارڈالرز کا پیکج دیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈز ملنے کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…