جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے دور میں شروع ہونیوالاایک اور تاریخی منصوبہ مکمل ، کوئلے سے چلنے والا ایک ہزار 320 میگا واٹ کا بجلی گھر فعال ، نیشنل گرڈ کو سالانہ 9 ارب کلو واٹ بجلی فراہم کرے گا

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 2 ارب ڈالر مالیت کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر نے کامیابی سے کمرشل آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس سے ایک ہزار 320 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔حکومت کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ اس بجلی گھر کو چائنا پاور حب جنریشن کمپنی (سی پی ایچ جی سی) نے تعمیر کیا ہے۔

جس نے باضابطہ طریقہ کار کے تحت کمشننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی پی ایچ جی سی حب پاور کمپنی (حبکو) اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ (سی پی آئی ایچ) کا مشترکہ منصوبہ اور سی پیک سمجھوتے کے تحت ابتدا میں شامل کیے گئے توانائی منصوبوں کا حصہ ہے۔ حکومت نے نومبر 2014 میں درآمدی کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار 320 میگا واٹ کے بجلی گھر کی تعمیر کی منظوری دی تھی جس کے لیے جون 2015 میں حبکو اور سی پی آئی ایچ کے اشتراکی منصوبے کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیے گئے۔اس منصوبے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری 2016 میں ابتدائی ٹیرف کی منظوری دی تھی۔اس ضمن میں اتوار کے روز کمپنی کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ اس نے ریکارڈ مدت میں طے شدہ وقت اور لاگت کے اندر بجلی گھر تیار کرلیا، جو نیشنل گرڈ میں سالانہ 9 ارب کلو واٹ بجلی فراہم کرے گا۔مذکورہ منصوبے کے 2 یونٹس نیشنل گرڈ سے بالترتیب 28 دسمبر 2018 اور 28 مئی 2019 کو منسلک ہوئے جبکہ درآمدی کوئلے کی پہلی شمپنٹ بھی گزشتہ برس دسمبر میں موصول ہوئی تھی۔ اس حوالے سے حبکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد منصور کا کہنا تھا کہ ’سی پی ایچ جی سی کے منصوبے کی تعمیر سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کے خودمختار ہونے کے خواب کو جلا بخشی ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین ہم آہنگی کے نتیجے میں انجینئرنگ کی کارکردگی میں اضافہ ہوا اور پاکستان کو وافر مقدار میں سستی بجلی فراہم کرنے کا ہمارا وعدہ بھی پورا ہوا‘۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے نے 14 اگست کو پائیداری کے حوالے سے ایک امتحان مکمل کرلیا تھا جس میں مختلف اقسام کے لوڈز پر ایک ہفتے تک بغیر کسی تعطل کے بجلی فراہم کرنا بھی شامل ہے جس میں کامیابی کے بعد غیر جانبدار انجینئرز نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ دوسری جانب حبکو بجلی پیدا کرنے والی پاکستان کی وہ واحد کمپنی ہے جس کے 4 منصوبے سی پیک میں شامل ہیں جس میں سے 3 زیر تعمیر ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…