اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم کا اجراء،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ وزارت داخلہ کوایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ وزیر اعظم آفس میں جمع کروائیگی۔وزیراعظم آفس کیطرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن

فارم متعارف کرائے جائیں۔پی ایم آفس کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ نیشنل بنک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرنے کا پابند بنایا جائے۔ محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کیلئے کاؤنٹربنانے کے ساتھ ساتھ آن لائن سسٹم کی عوامی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ حکام کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ ایکسائز میں ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ وزیراعظم نے فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی عوامی شکایت کو مد نظر رکھ کر کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…