کابل دھماکہ مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، اسفندیار ولی خان نے انتباہ کردیا

18  اگست‬‮  2019

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کابل میں شادی کی تقریب کے دوران بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت بے گناہ انسانوں کی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کابل دھماکہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور ایسے نازک وقت میں بدترین انسانیت سوز کارروائی سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، انہوں نے افغان حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی اس اندوہناک سانحے میں ان کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا مخلصانہ تعاون ہی دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے، انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، افغان حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کی اور کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب افغان امن عمل کیلئے مذاکرات جاری ہیں حالیہ کارروائی افغان سرزمین پر جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جلتی پر تیل کا کام کرے گی، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان ‘ افغانستان میں امن واستحکام کی مکمل بحالی کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت پر زور دے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کابل میں شادی کی تقریب کے دوران بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت بے گناہ انسانوں کی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کابل دھماکہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور ایسے نازک وقت میں بدترین انسانیت سوز کارروائی سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…