اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں کیلئے فکس ٹیکس،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں حماد اظہر نے بڑا اعلان کردیا 

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں حماد اظہر کی پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویو آمد صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری سے ملاقات کی ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں حماد اظہر اور اعجاز چوہدری سے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ تاجر برادرای نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفاقی وزیر کی جانب سے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ فاقی وزیر میاں حماد اظہر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  ملک کی ترقی و خوشحال میں تاجر برادرای کا اہم رول ہے،تاجر برادای کے تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت تاجر براداری کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ تاجروں کے لیے فکس ٹیکس کی پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے۔  ایف بی آر کے حوالے سے تاجربرادای کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ایک سالہ کارگردگی مثالی رہی ہے۔ حکومت نے بڑے  بڑے بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملکی دولٹ لوٹنے والوں کو جیلوں میں بند کیا۔ تاجر ٹیکس دے گا توملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے مہنگے ترین قرضے لیے اور ملک کو نقصان پہنچایا۔سابق حکومتیں نے عوام کو صرف لو ٹا تھا،ملک کو بے دردی سے لوٹنے سے قوم کی ایک ایک پا ئی وصول کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…