منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ کتنے قرضے لیے؟پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا،بڑے سوال اُٹھادیئے گئے

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی ایک سالہ کار کر دگی پر وائٹ پیپر جاری کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو بیان کرنے کیلئے کوئی وزیر موجود تھا،وزیر اعظم مفرور ہیں،ایک سال میں ریکارڈ سات ہزار چھ سو ارب روپے کے قرضے لیے گئے،کس کی جیب میں راتوں رات پیسہ گیا،پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے،چھ سو بلین کا ٹیکس وصولیوں میں خصارہ ہے،کدھر گئے پچاس لاکھ گھر اور

ایک کڑوڑ نوکریاں، یہ بھی بتا دیتے ایک سال میں وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی میں کتنے بچوں کو داخلے ملے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب اور سینیٹر مصدق ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کی عوام کا ووٹ چوری ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نالائق حکمرانوں کو مسلط ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو بیان کرنے کیلئے کوئی وزیر موجود تھا،وزیر اعظم مفرور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بچے کو پتہ ہو کہ وہ سارے مضامین میں فیل ہو تو وہ رپورٹ کارڈ لینے نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ نالائق وزیر اعظم سارے مضامین میں فیل ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ ٹیم تحریک انصاف کی نہیں ہے، تحریک انصاف کی ٹیم اسد عمر چیئر کر رہے تھے، اسد عمر کو پہلے ہی سال میں ہٹا دیا گیا، تحریک انصاف کی پوری رپورٹ کارڈ لال رنگ کی ہے، لال رنگ خطرے کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک ہفتہ میں ایک ایک وزارت کارکردگی بتائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے فیصلہ کیا ہے کہ وئٹ پیپر جاری کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی دگنی ہوگئی،وہ انڈیکیٹرز جہاں ہم چھوڑ کر گئے تھے وہ بتانا بھول گئے۔3.2 پر ملکی ترقی کی شرح آگئی جو 6.2 فیصد تھی،

مہنگاء حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 13 فیصد ہے،ایک سال میں ریکارڈ سات ہزار چھ سو ارب روپے کے قرضے لیے گئے،کس کی جیب میں راتوں رات پیسہ گیا۔انہوں نے کہاکہ پشاور میٹرو کے منصوبے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔انہوں نے کہاکہ شرح سود ایک سال میں 5.25 فیصدسے 13.25 فیصد ہے،سرکاری اخراجات میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے،چھ سو بلین کا ٹیکس وصولیوں میں خصارہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک سال کے اندر روپیہ کی قیمت میں 33% کمی آئی۔ انہوں نے کہاکہ کدھر گئے پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکریاں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے دوسری حکومتوں پر الزام نہیں لگایا،گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر کے دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی کارکردگی منفی ہے تو نوازشریف جیل میں ہے شاہد خاقان عباسی جیل میں ہے حمزہ شریف جیل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے اوپر آپ کا قبضہ ہے ایف آئی اے کے اوپر آپ کا قبضہ ہے،ہر روز کرپشن کا الزام لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے شہباز شریف اور نوازشریف کے بغض میں ملک کو نقصان پہنچایا۔ سینیٹر مصدق ملک نے کہاکہ آپ کو یہ کہا گیا کہ اگر آپ نے تنقید کی تو تو آپ ملک سے بغاوت کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ ایشین ٹائیگر نہیں بلکہ ملک کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے،یہ ہے مدینہ کی ریاست۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کوئی تیار نہیں،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کا نان ہوچکا ہے ڈایلسس جو تین ہزار روپے کا تھا

پندرہ ہزار روپے کا ہوگیا ہے،مدینہ کی ریاست تو آنے والے ادوار کے لیے مثال تھی،یہ مدینہ کی ریاست نہیں،تمام اپوزیشن کو بند کر دیا تاکہ تنقید نہ کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ آپ کے یوٹرن سے بدل رہی ہے،حکومتی اعداوشمار خود ان کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں،اس حکومت نے ایک سال میں تین بجٹ بنائے۔انہوں نے کہاکہ پورا ملک استحصال اور غربت کا شکار ہوگیا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی انڈے، کٹے مْرغیاں اور بکریاں ہیں، یہی بتا دیتے کہ

ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مْرغیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی بتا دیتے ایک سال میں وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی میں کتنے بچوں کو داخلے ملے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایک سال میں حکومتی اخراجات میں گیارہ بلین کا اضافہ ہوا، ایک سال میں سٹاک ایکسچینج میں بتیس فیصد کمی آئی، بیرون ملک کی سرمایہ کاری ایک سال میں آدھی ہوچکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک سال میں ٹیکس وصولی کے ہدف چھ سو بلین کا ریکارڈ خسارا ہوا، ایک سال میں ملک میں پندرہ لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے۔انہوں نے کہاکہ نوکری صرف آئی ایم ایف کی ٹیم کو ملی ہے۔مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان کی عوام ایمانداری سے بتائیں کیا تیس چالیس ہزار میں گھر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ پیاز اور مرچ کے بغیر صرف روٹی کھائیں تب بھی خرچ سولہ ہزار دو سو کا خرچ ہوتا کے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی انڈسٹری میں تین فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ روٹی نہیں کھا سکتے، دوا نہیں خرید سکتے، بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…