منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل14ویں روز بھی کرفیو،احتجاجی مظاہرین پربھارتی فورسز نے فائرنگ کردی،متعدد شہید و زخمی

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے اتوار کو مسلسل14ویں روز بھی وادی کشمیر اورجموں خطے کے کم از کم پانچ اضلاع میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرفیو اور دیگر پابندیاں توڑ کراحتجاج کرنے والے مظاہرین اور بھارتی فورسزکے درمیان شدید جھڑپوں میں متعددشہری شہید اور زخمی ہوگئے۔دوسینئر سرکاری عہدیداروں نے کم از کم دو درجن افراد کے ہسپتالوں میں د اخل ہونے کی تصدیق کی ہے

جو پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔صورہ، رعناواری،نوہٹہ، چھانہ پورہ،حیدرپورہ اور گوجوارہ سمیت سرینگر شہر کے دو درجن کے قریب علاقوں میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ بمنہ سرینگر کے باشندوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ان کے گھروں پر چھاپے مارکرمکینوں پر تشددکیااورگھروں کی توڑ پھوڑ کی۔بھارتی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتارکیاہے۔ نریندر مودی حکومت کی طرف سے 5اگست کوجموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے سے پہلے مقبوضہ علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیاتھا۔ مسلسل کرفیو اورمواصلاتی نظام کی بندش کے باعث علاقے میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے کیوں کہ علاقے کے لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ او ر مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی اوویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سا منا ہے۔قابض انتظامیہ نے ٹی وی چینلز کی نشریات اور انٹرنیٹ سروسزکی معطلی سے معلومات تک رسائی بھی مسدود کردی ہے جبکہ 5اگست سے مقامی اخبارات کے آن لائن ایڈشن بھی اپ ڈیٹ نہیں ہوپارہے ہیں۔جموں خطے کے سانبہ،کٹھوعہ، ادھمپور،ریاسی اور جموں اضلاع میں مختصر سے وقفے کے بعد دوبارہ موبائل اورانٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیں۔ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام حریت قیادت گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔ انگریزی رونامے کشمیر ٹائمز کی ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھسین نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1990ء کی طرح مواصلاتی نظام معطل ہے

جب لینڈ لائن فون بھی کام نہیں کررہے تھے اورصحافیوں کی نقل وحرکت پرمکمل پابندی تھی۔ دریں اثناء ترکی نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کوعالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے متحرک کردار اداکرے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں جاری ایک بیان میں جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کیاہے۔ایران کے ایک عالم دین حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے تہران میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ امت مسلمہ کے لیے ایک المیہ ہے۔انہو ں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات انسانی ضمیر، انصاف حتیٰ کہ بھارت کے اپنے قوانین کے بھی منافی ہیں۔انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ ظلم کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں ہوسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…