منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران صاحب ایک سال کی بھوک ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں، وزیر اعظم سے مطالبہ کردیا گیا

datetime 18  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کا ایک سالہ رپورٹ پیش کرنے پر اپنے بیان میں کہاکہ نالائق ، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں اور عوام پر ظلم کی داستان بڑے فخر سے سْنائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ نالائق اور نااہل وزیراعظم ایک بار پھر اتنا جھوٹ بولیں گے کہ اپنے اگلے پچھلے تمام قائم ریکارڈ توڑ دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال کی بھوک ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ لینا کہ پاکستانی عوام نہ پاگل ہے اور نہ بیوقوف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پھر عمران صاحب اپنی ناکامیوں اور نالائقی کو پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے اور چور چور ڈاکو ڈاکو کا چور چور کا چورن بیچیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال کی بھوک ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گْنا بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں گیس کے نرخوں میں دو سو فیصد اور بجلی کی قیمت میں ۵۳ فیصد اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں سات ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں بیرونِ ملک سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں سود کی شرح 5.25فیصد سے 13.75فیصد ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں گے کہ پشاور میٹرو کے کھڈوں کی قیمت ایک کھرب تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں سٹاک اِیکسچینج میں 32فیصد کمی ہو گئی ہے ۔ بیان کے مطابق عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 33 فیصد تاریخی کمی ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ مران صاحب بتائیں کہ ایک سال میں ایک تولہ سونا 34050 روپے سے 88400 روپے ہو گیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتائیں گے کہ ایک سال میں کتنے ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے واپس آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…