جنوبی وزیرستان( آن لائن ) جنوبی وزیرستان میں بدر بریج کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر بریج میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب
کہ 3 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بدر بریج کے قریب کھڑی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکا آئی ڈی تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ شہید اور زخمیوں کو استپال پہنچا دیا گیا۔