لاہور(این این آئی)محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں سے تین سال سے کنٹریکٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کی فہرستیں طلب کر لیں۔ گزشتہ دنوں کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے قانون میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تمام محکموں کے سربراہان سے کنٹریکٹ
پر تین سال سے فرائض سر انجام دینے والے ملازمین کی تعداد او رعہدوں کے حوالے سے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے تمام ملازمین اپنے محکموں میں مستقل کرنے کی درخواست دینے کے پابند ہوں گے۔ پراجیکٹ میں تعینات افسران او رملازمین کو مستقل نہیں کیاجائے گا۔