ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

مودی کادور اقتدار منحوس،بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوکر کتنے حصوں تقسیم ہوجائیگا؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹر وپامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوکر ایک درجن سے زائد حصوں تقسیم ہوجائے گا،زائچہ کے مطابق نریندر مودی کے ستارے بھارت سے میل نہیں رکھتے جس کا دور اقتدار بھارت کیلئے منحوس ثابت ہوا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور کشمیر کیلئے نیک فال ثابت ہوئے ہیں اوروزیر اعظم عمران خان کے عہد میں ہی کشمیر کو آزادی حاصل ہوگی۔

ایک انٹرویو میں پروفیسر فضل کریم نے کہا کہ نریندر مودی کے ستاروں کو گرہن لگ چکا ہے وہ جو بھی چال چلے گا وہ الٹی اسی پر ہی پڑے گی۔ستاروں کی چال کے مطابق کشمیر کی آزادی کے بعد سکھوں کا علیحدہ وطن خالصتان بنے، ناگا لینڈ بھی بھارتی قبضے سے نجات حاصل کرلے گا۔ا س دوران بھارت کی دیگر ریاستوں میں علیحدگی اور آزادی کی تحریکیں مزید زور پکڑیں گی جس پر نریندر مودی ذہنی طور پر پاگل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 2022کا سال بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کی نوید لیکر طلو ع ہوگا۔ زائچہ کے مطابق اس سال میں دوکے تین ہندسے نریندر مودی کے بھارت کو بالکل زیرو بنا دیں گے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرہ میں ہوا، سلامتی کونسل کے خصوصی مشاورتی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں فریقین کو کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اجلاس روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور مکمل ناکام ہوا، اجلاس میں اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ اور ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹکل افیئر نے بریفنگ دی، کونسل کی صوابدید ہے کہ پریس اسٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہو سکتی ہے، اس اجلاس کو کوئی ممبر ویٹو نہیں کرسکتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…