اسلام آباد (آن لائن) او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کا یہ بیان میرے جدہ اجلاس میں شرکت کے بعد سامنے آیا ہے،کشمیر آج صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔
وہ یہاں گفتگو کررہے تھے۔ میرے جدہ اجلاس میں شرکت کے بعد اوآئی سی کا بیان سامنے آیا ہے کہ او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔پاکستان کی سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ ڈاکٹرنالیڈی پنڈورسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ کوسکیورٹی کونسل کو لکھے خط سے آگاہ کیا۔جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کومانیٹرکر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ12روزسے کرفیو کے باعث عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوراک اورادویات تک میسرنہیں ہورہیں۔ بھارت غیرآئینی اقدامات کے ذریعے خطے کے امن کوتہہ وبالاکرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں موبائل، انٹرنیٹ اورمواصلات کے تمام ذرائع بند کردیئے گئے ہیں۔