ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد میں دھماکہ ، شہادتوں میں اضافہ

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /اسلام آباد( این این آئی )کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ، صوبائی گورنرز ، وزرائے اعلیٰ اور سیاسی شخصیات نے

مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔پولیس کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا جس سے ہر طرف افراد تفری مچ گئی ۔دھماکہ اس قدر شدیدتھاکہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے مسجد سمیت ملحقہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبرکے نیچے رکھا گیا تھا۔دھماکے کی زد میں آکر 5افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…