اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انٹرنیشنل لا کے ایکسپرٹس وکلا پر مشتمل کشمیر لیگل افیئرزکمیٹی قائم بھارت کو دلدل سے باہر نکلنے کا راستہ بتا دیا گیا ،

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) عوامی لائرز موومنٹ (پام)کی طرف سے انٹرنیشنل لا کے ایکسپرٹس سینئر وکلا پر مشتمل انٹرنیشنل کمیٹی آن کشمیر لیگل افیئرز قائم کر دی گئی۔کمیٹی کے قیام کا مقصد مسئلہ کشمیر پر حکومت کو قانونی معاونت فراہم کرنا ہے اور عوام کو کشمیرسے متعلق رہنمائی دینا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت پام کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ انوار اخترایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی،

کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک پر سابق مشیر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر مقصود جعفری نے خطاب کیا اور کشمیر کی تاریخی اور قانونی صورت حال پر تفصیل سے روشنی ڈالی، ڈاکٹر مقصود جعفری نے کمیٹی کے قیام پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلاشبہ اب مسئلہ کشمیر سیاسی سے زیادہ قانونی حیثیت اختیارکر گیا ہے، اس حوالے سے وکلا برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، جوش کی بجائے ہوش سے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے بین الاقوامی سٹیٹس کو تبدیل کر کے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے،بھارت کے لیے دلدل سے باہر نکلنے کاایک ہی راستہ ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دے۔ اجلاس سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ، آصف میاں ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ شریک ہوئے جبکہ پام کی خصوصی دعوت پر خرم نواز گنڈاپور،نوراللہ صدیقی اورقاضی فیض الاسلام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے صاحبزادہ انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیٹی آن کشمیر لیگل افیئرز کے قیام کا مقصد قانونی برین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے اور اس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ قانونی تناظر میں حکومت کی معاونت کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدہ کے تحت بھارت نے ثالثی کے آپشن کو قبول کررکھا ہے اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا پابند ہے اور دوم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تناظر میں پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے بھارت اس سے انکار نہیں کر سکتا، انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر بھارت کو عالمی اور علاقائی معاہدات پر عملدرآمد کرنے پر مجبور کرے اور اگر بھارت عالمی معاہدات اور قراردادوں کو قبول نہیں کرتا تو اس کے خلاف یو این او کے آرٹیکل 6اور 7 کے تحت کارروائی کی جائے، ان آرٹیکلز کے تحت کسی بھی باغی ملک کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا آپشن استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مردم شماری اور خانہ شماری کروانے کامطالبہ کرے،بھارت کشمیر میں جغرافیائی یا آبادی کے تناسب میں کسی قسم کی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…