پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی اکائونٹس کیس میں نئی پیشرفت آصف زرداری مشکل میں پڑ گئے

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی )سلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو19اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا،جیل میں آصف زرداری کو اے کلاس دینے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو

پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے اور ایک ملزم نے بیان دیا ہے جسے آصف زرداری کے روبرو کرنا ہے لہٰذاسابق صدر کا مزید چار روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دے دیں۔نیب حکام چار روز کا ریمانڈ لے کر پھر اگلی بار آکر نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں، 90 روز کا تو نہیں ہو سکتا لیکن 14 روز تو ہو سکتے۔بار بار پیشی سے نقصان سرکاری خزانے کو ہی ہو رہا ہے۔اس موقع پر آصف زرداری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ نیب والے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے، عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی، عرفان منگی یہاں ہو تو پوچھوں کہ یہ کون سی اسلامی ریاست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا قانون ہے؟ عدالتی اجازت کے باوجود بیٹی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں، جس پر عدالت نے آصف زرداری کو آصفہ بھٹو سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی۔وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے درخواست کی کہ وکلا ء کی ٹیم کو آصف زرداری سے ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت دی جائے۔ہمیں ملاقات سے پہلے دو سے تین گھنٹے انتظار کرایا جاتا ہے جو عدالت کی توہین ہے، وکلا بھی عدلیہ کا حصہ ہیں، مجھے اور فاروق ایچ نائیک کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔احتساب عدالت نے سابق صدر کو 19اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی

ہدایت کر دی ۔احتساب عدالت کی جانب سے آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل بھیجنے کی روبکار بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار ملزم آصف زرداری کووصول کریں۔لطیف کھوسہ نے جیل میں آصف زرداری کو اے کلاس دینے کی درخواست بھی دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو جیل میں میڈیکل سہولیات اور

اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔فاروق ایچ نائیک نے درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے لہٰذاان کا راہداری ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے درخو4است پر نیب پراسکیوٹر سے 19 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…