اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اوورسیزپاکستانیوں کو اب پاکستان آمد پرقطار میں نہیں لگنا پڑیگا،حکومت کو زبردست اقدام،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سمندر پار مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے سول ایوی ایشن نے اچھی خبر سنادی، اب وطن آمد پر انہیں لمبی قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر اووسیز پاکستانیوں کے لیے

خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے ہیں۔یہ خصوصی کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر قائم کیے گئے ہیں۔سمندر پار پاکستانی اپنا قومی اوورسیز شناختی کارڈ دکھا کر لمبی قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ کاؤنٹر دو طرفہ سہولت فراہم کریں گے یعنی ملک میں آتے ہوئے اور ملک سے جاتے ہوئے اوور سیز پاکستانی ان کاونٹرز کے ذریعے قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ سکیں گے۔سول ایوی ایشن نے یہ سہولت وزیراعظم عمران کی خصوصی ہدایت پر مہیا کی ہے جس کا مقصد ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے والے سپوتوں کو وطن آمد پر سہولت فراہم کرنا ہے۔یاد رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سہولیات کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں سی اے اے نے تین ایئرپورٹس پر جدید ڈیجیٹل ایئرپورٹ ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب کیے تھے۔پہلے مرحلے میں کوئٹہ، سکھر، فیصل آباد ایئرپورٹ پر ڈی اے ٹی آئی ایس سسٹم نصب کئے گئے تھے، مذکورہ جدید سسٹم نصب کرنے سے کپتانوں کو لینڈنگ سے قبل موسم کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…