اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نمائندہ پاکستان ماریا ٹریریسا نے کہاہے کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ آئی ایم ایف بورڈ نے چند پالیسی احکامات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کرانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بینکاری کے نظام درست کرنا اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف
نے کہاکہ خود کش دھماکوں کو ختم کرنا اہم ہے،دہشت گردی کو قابو کرنا ضروری ہے ۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ اگر پالیسیوں پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو قرضہ نہیں ملے گا۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستان میں مالیاتی استحکام کے خلاف مزاحمت کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کو اضافی وسائل پیدا کرنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کو ٹیکس محاصل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین سے قرضہ لینے کی کوئی خاص شرط نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مجموعی قرضہ ایک حد میں رہنا چاہیے۔