لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمدشہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بلااشتعال اور بلا جواز سرحدی خلاف ورزیاں عالمی اداروں کو کھلا چیلنج ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جنون سے جنوبی ایشیا ء اور پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہے،مودی حکومت ایل او سی پر فائرنگ سے
مقبوضہ جموں کشمیر کی انسانیت سوز صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،شہدا ء کی قربانیاں ارض وطن کے دفاع، سلامتی اور خود مختاری کیلئے ہیں، ہمارے افسروں، جوانوں اور قوم کا جذبہ شہادت ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے،اللہ تعالی شہدا ء کے مرتبے بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔