اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے متعلق غیر متعلقہ تصاویر کی اشاعت،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے خبردارکردیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملیحہ لودھی کو کمزورکرنا مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اقوام متحدہ میں ہم نے کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے، جبکہ ملیحہ لودھی سے متعلق جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی، غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہماری مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے متعلق جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی ہیاور

ان سے غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں۔ ہم نیاقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے۔اپنے مستقل مندوب کو کمزور کرنا اسوقت ہمارے مفادات کو نقصان کے مترادف ہے۔دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں یوم سیاہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ 11واں دن ہے اورکشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کھانا دستیاب نہیں، ادویات میسر نہیں، تمام قیادت پابند سلاسل ہے۔ کشمیراور ریاست کومٹانے کیلئے مودی نے جوچال ہے اس کو کشمیری قوم نے مسترد کردیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساری قوم کو کشمیریوں کو یکجا ہونا چاہیے۔ پاکستانی کی تمام سیاسی قیادت کو کشمیر کاز کیلئے متحد ہوجانا چاہیے، یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔ کشمیر وادی، لداخ مصر بن چکا ہے، سب کی نگاہیں پاکستان اور دنیا کی طرف لگی ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر پہنچ چکا ہے، اس سے پہلے خون خرابا ہو، سلامتی کونسل کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔پاکستان کی توجہ افغانستان اور امن کی طرف تھی، پانچ اگست کو جب زملے خلیل آئے توان سے کہا تھا کہ کشمیر سے متعلق بہت بڑی سازش ہورہی ہے۔ پاکستان سمیت لندن میں بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ہم کشمیریوں کی آخری حد تک ساتھ دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو موقع دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا دنیا میں مقدمہ لڑے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…