اسلام آباد(این این آئی)پیمرا نے پاکستانی اشتہارات میں بھارتی اداکاروں کو لینے پر پابندی لگا دی۔نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اشتہارات جن میں بھارتی اداکار / کردار ہوتے ہیں وہ پاکستانی ٹی وی اسکرینوں پر بھی نشر کیے جارہے ہیں۔یہ اشتہارات پاکستانیوں کی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہیں جو کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم سے پریشان ہیں
تاہم پیمرا نے سیکشن 27 اے کے تحت ان پر پابندی لگادی ہے۔ملٹی نیشنل کمپنیز کے صابن، واشنگ پاؤڈر، شیمپو اور دیگر اشیا ء کے اشتہارات جن میں بھارتی اداکار ہیں ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔پیمرا کی جانب سے پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ ان اشتہارات کو متبادل پاکستانی کردار میں نہ تبدیل کردیں جسے پیمرا سے منظوری حاصل ہو۔