پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جوہفتے کے روز تک جاری رہے گا،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیا۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور کے شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپنائیں ۔انہوں نے
ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاہے کہ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔