جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یوم سیاہ: ترجمان پاک فوج نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی ڈی پیز سیاہ کر دیں،عمران خان بھی پیچھے نہ رہے ، بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اسی مناسبت سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سرکاری اور ذاتی ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکائونٹس کی ڈی پیز کو سیاہ رنگ سے بدل دیا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی ڈی پیز سیاہ کر دیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکائونٹ جبکہ تحریک انصاف کے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ڈی پیز سیاہ ہوگئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلے میں اپنی ٹوئٹر پروفائل پکچر سیاہ کی اور اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کیا دنیا خاموشی سے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو دیکھتی رہے گی؟ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو نافذ اور مواصلاتی نظام بند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے موجود بھارتی فوج اور مزید نفری تعینات کی گئی، اب مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔وزیراعظم پاکستان نے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ کیا دنیا سربیا کی طرز کا قتل عام مقبوضہ وادی میں خاموشی سے دیکھے گی؟عمران خان نے کہا کہ دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں اگر ایسا ہوا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، مسلمان دنیا میں شدت پسندی بڑھے گی اور تشدد جنم لے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…