اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بختاور اور آصفہ والد سے ملنے نہ دینے پر نیب پر برس پڑیں،کھری کھری سنا ڈالیں ،عمران خان پر سنگین الزامات

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) بختاور بھٹو ذرداری اور آصفہ بھٹو ذرداری کو نیب حکام نے مبینہ طور پر سابق صدر آصف علی ذرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے سے روک دیا۔بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو ذرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے انہیں اپنے والد سے ملنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کرانے سے انکار کر کے نیب نے دراصل توہین عدالت کی ہے۔بختاور بھٹو ذرداری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حراست میں

ہونے والی اموات اور عوام کا ٹیکس استعمال کرنے پر نیب کا احتساب کون کرے گا ؟انہوں نے کہا کہ بھاگے ہوئے آمر کی بنائی ہوئی نیب کو موجودہ آمر نما شخص اپنے حریفوں کو قید کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ بختاور بھٹو ذرداری نے الزام لگایا کہ نیب مسلسل ملکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔سابق صدر آصف علی ذرداری اور ان کی بہن اور سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور مبینہ بدعنوانی کے مختلف مقدمات میں قومی احتساب بیورو کی تحویل میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…