ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا آزادکشمیر میں ریلی سے خطاب،بھارت کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا‎

datetime 11  اگست‬‮  2019 |

کوہالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوہالہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں ظلم کی داستان طویل ہے، عارضی لکیریں دلوں کے فاصلے کم نہیں کرسکتیں، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 70سال کی بربریت کے باوجودکشمیریوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام سے کشمیریوں کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے، انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کاہربچہ کہہ رہاہے ”کشمیربنے گا پاکستان“، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

کہا کہ کشمیرکی جدوجہد بہت طویل ہے، ان گنت قربانیاں دی گئیں، کشمیریوں کاحوصلہ اورجذبہ حریت چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ چین نے کہا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ حل ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو عمران خان آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرپاکستان عالمی سطح پرکاوشیں کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے اس اقدام نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگرکر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…