لاہور(سی پی پی)پنجاب کے وزر اء اور سرکاری افسران پر بغیر اجازت غیر ملکی دورے پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران کے لیے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی جانب سے نئی کفایت شعاری پالیسی سامنے آ گئی ہے۔کفایت شعاری پالیسی مالی سال 20-2019 کے لیے جاری کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب کے
وزرا اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط ہوں گے جبکہ وزرا اور سرکاری افسران پاکستان سے باہر علاج بھی نہیں کروا سکیں گے۔ نئی گاڑیوں اور ائیرکنڈیشنز کی خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، صوبائی وزرا قومی خزانے سے گھروں کی تزئین وآرائش کروا سکیں گے اور نہ ہی اب فائیو اسٹارز ہوٹلز میں سرکاری خزانے سے سیمینارز اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔