اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھر ایکسپریس کو کراچی آنے کی اجازت مل گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے آنے والی تھر ایکسپریس جس میں 165 مسافر سوار تھے ، پاکستان کی جانب سے اسے کراچی آنے کی اجازت مل گئی۔
بھارتی حکام نے بتایا کہ تھر ایکسپریس پاکستان کے ساتھ بین الالقوامی سرحد زیرو پوانٹ سٹیشن پر پہنچے گی جہاں پر مسافروں کا تبادلہ کیا جائے گا۔یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارت کیساتھ تمام ریلوے سروسز منقطع کر دی تھیں ۔