منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کایکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ،سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں میٹرک تک پانچ مضامین لازمی ہونگے،ان پانچ لازمی مضامین میں ہی امتحانات ہونگے

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی (کریکولم اتھارٹی)قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ثانوی جماعت یعنی میٹرک تک پانچ مضامین لازمی ہونگے اورسرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ان پانچ لازمی مضامین میں ہی امتحانات لیے جائینگے۔ذرائع نے بتایا کہ نجی ادارے ان پانچ لازمی مضامین کے علاوہ بھی کورس پڑھا سکیں گے تاہم امتحان پانچ مضامین کا ہی لیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی نظام کا نفاذ 2020 سے ہوگا۔ اس سے قبل

پنجاب حکومت نے تمام مضامین انگریزی کے بجائے اردو میں پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 45 فیصد بچے لکھ اور دیکھ کر پڑھنے سے قاصر ہیں۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پانچویں جماعت کے 30 فیصد بچے انگریزی اور اردو پڑھنے سے اور  ریاضی کا سوال حل کرنے سے قاصر ہیں۔ادارہ تعلیم و آگاہی کی ایک رپورٹ کی مطابق پنجاب بھر میں  6 سے 16 سال کی عمر کے 89 فیصد بچے اسکولوں میں داخل ہیں۔  رپورٹ کے مطابق یہ تناسب 2016 میں 86 فیصد تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…