لاہور(این این آئی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس کے تحت ”اوبر ”اور“کریم“کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔چیئرمین پی آر اے جاوید احمد کے مطابق ”اوبر“کے مرکزی سرور پر الیکٹرانک ڈیوائس سسٹم نصب کیا جائے گا، یہ نظام
رواں ماہ انسٹال کردیا جائے گا اور ٹیکسی سروس سے 16 فیصد ٹیکس ہر صورت وصول کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 2000 رینٹ اے کار کے دفاتر پی آر اے میں رجسٹرڈ ہیں ان پر بھی 16 فیصد ٹیکس عائد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو تین ماہ قید اور جرمانہ عائد ہوگا۔