پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

روپے کی گرتی ہوئی قدر کا ایک اور شاخسانہ؟،پاکستانی فضائی کمپنیوں نے کرائے امریکی ڈالرز میں مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام نجی ائیرلائنز نے اپنے کرائے امریکی ڈالرز میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  میڈیارپورٹس کے مطابق  پی آئی اے کے شعبہ مارکیٹنگ کے ایک مراسلے کے مطابق پی آئی اے کے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرائے،

جرمانے اور ٹیکس اب امریکی ڈالرز میں مقرر کیے جائیں گے۔  یعنی جس روز مسافر ٹکٹ خریدنے جائے گا یا آن لائن ٹکٹ خریدے گا، اس روز مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح تبادلہ کے مطابق اس سے پاکستانی روپوں میں کرایہ وصول کیا جائے گا۔  اس طرح پی آئی اے اور تمام نجی ائیرلائنز کے ٹکٹوں کی شرح پاکستانی روپوں میں مستحکم نہیں رہی بلکہ جوں جوں روپے کی قدر کم ہوتی جائے گی، اسی تناسب سے فضائی کمپنیوں کے کرائے کی شرح ازخود بڑھ جائے گی۔  پی آئی اے کے مراسلے کے مطابق 12 اگست سے کرائے کو ڈالر کی شرح میں وصول کرنا شروع کردیا جائے گا جبکہ کھاتوں میں اس کا اندراج امریکی ڈالرز میں ہوگا۔ادھرایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی ائیرلائنز نے یہ اقدام ائیرلائنز کی بین الاقوامی تنظیم آیاٹا کی ہدایت پر کیا ہے تاہم دوسرے ذرائع اس اقدام کو پاکستانی معیشت پر اظہار عدم اعتماد قرار دیتے ہیں۔پی آئی اے ترجمان کا مؤقف ہے اس سے مسافروں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا، انہیں ادائیگی پاکستانی روپے میں ہی کرنا ہوگی۔دوسری جانب مقامی ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اس اقدام سے پاکستان میں فضائی کرائے مہنگے ہو جائیں گے۔   پی آئی اے کے شعبہ مارکیٹنگ کے ایک مراسلے کے مطابق پی آئی اے کے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرائے، جرمانے اور ٹیکس اب امریکی ڈالرز میں مقرر کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…