اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا،کے ایس ای100انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کمی،سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈوب گئے

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا،اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کے دوران نہ صرف بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی بلکہ کے ایس ای100انڈیکس 2200پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس31ہزاراور30ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے کم ہو کر29ہزار پوائنٹس کی انتہائی کم ترین سطح پر بند ہوا،مند ی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 324ارب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب روپے سے گھٹ کر60کھرب روپے رہ گیا۔

نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر شدیدترین مندی کے بادل چھائے رہے مارکیٹ مسلسل پانچوں دن مندی کی لپیٹ میں دیکھی گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی،ٹیکسز کے حوالے سے ایف بی آر کے سخت اقدامات،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نیا ٹریگر نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ ہفتے سرمایہ کاری مارکیٹ سے دور رہے اور انہوں نے سرمایہ کاری کرنے سے نہ صرف ہاتھ کھنچ لیا بلکہ سرمائے کے انخلاء اور فروخت کو بھی ترجیح دی جس کیوجہ سے مارکیٹ مسلسل مندی کی زد میں رہی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 2237.34پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس31666.41پوائنٹس سے کم ہو کر29429.07پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 1258.73پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 15051.90پوائنٹس سے کم ہو کر13793.17پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 22976.33پوائنٹس سے گھٹ کر21767.69پوائنٹس پر بند ہوا۔بدترین کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3کھرب24ارب82کروڑ11لاکھ 26ہزار275روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 63کھرب44ارب97کروڑ13لاکھ 95ہزار413روپے سے گھٹ کر60کھرب20ارب15کروڑ2لاکھ69ہزار138روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس31666.41پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر مندی کی بڑی لہر آنے سے انڈیکس ایک موقع پر29333.20پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی آگیا تھا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 4ارب روپے مالیت کے10کروڑ90لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم1ارب روپے مالیت کے 5کروڑ20لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور 1619کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے 482کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،1041میں کمی اور96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔گذشتہ ہفتے مندی کے باوجود کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف،کے الیکٹرک،حب پاور،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزر،پاک پیٹرولیم،ورلڈ کال ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،پاک الیکٹرون،انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ،اینگرو پولیمر،یونائیٹڈ بینک،ڈی جی کے سیمنٹ،ایگری ٹیک لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل،بینک آف پنجاب،نشاط ملز لمیٹڈ،فیصل بینک،چیرٹ سیمنٹ،حیسکولپیٹرول،اور ٹری اسٹار پولی سر فہرست رہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…