لاہور(این این آئی)چیئرمین نیب نے ن لیگ کے ایک اور اہم رہنماکے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دئیے،گرفتاری کی تیاریاں شروع،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دئیے۔ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری پنجاب سپورٹس فیسٹول میں مبینہ گھپلوں کے کیس میں جاری کئے گئے ہیں۔وارنٹ گرفتاری نیب لاہور کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔