لاہور(این این آئی) چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو نیب ہیڈ کوارٹر سے جاتی امراء منتقل کر کے سب جیل قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔ رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر میں خواتین
کے لیے کوئی جگہ نہیں،ڈے کیئر سینٹر صرف نیب آفس میں کام کرنے والی خواتین اور ان کے بچوں کیلئے مختص ہے۔ نیب لاہور آفس میں تفتیش کیلئے کوئی ایک خاتون افسر بھی موجود نہیں ہے۔مطالبہ ہے کہ مریم نواز کو نیب ہیڈ کوارٹر سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء منتقل کر کے اسے سب جیل قراردیا جائے۔مردوں کیلئے مخصوص جگہ پر مریم نواز سے تفتیش کرنا غیر قانونی ہے۔