لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر حراست ملزمان سے عید الاضحی کے دنوں میں ان کے اہل خانہ ملاقات کر سکیں گے۔ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نیب کی زیر حراست تمام ملزمان سے ان کے اہل خانہ بلا روک ٹوک ملاقات کرسکیں گے۔نیب کی زیر حراست ملزمان کو نیب کی حدود میں واقع مسجد میں باجماعت نماز عید ادا کرانے کا ااہتمام بھی کیا جائے گا۔ملزمان کے
لئے عید کے پہلے روز نیب کی جانب سے ضیافت کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔عید کے روز زیر حراست ملزمان کو سیلز سے باہر گرین ایریا میں رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق عید پر زیر غور تمام انتظامات خالصتاًانسانی ہمدردی کی بنیاد پر کئے جائینگے۔ یاد رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے تین افراد مریم نواز، حمزہ شہباز اور ان کے کزن یوسف عباس نیب لاہور کی تحویل میں ہیں۔