اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال حج کے انتظامات مثالی ہیں ۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہاکہ اس سال حج کے انتظامات مثالی
انتظامات ہیں۔ترجمان کیمطابق جو شکایات موصول ہوئی انکا ازالہ فوری کردیا گیا ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کچھ مخصوص سیاسی عناصر اپنے مذموم مقاصدکے کئے پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق جو عناصر ویڈیوز بنا کر پھیلا رہے ہیں جنکا مقصد سیاسی مفاد کا حصول ہے۔