لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے دوملزمان کوبیان ریکارڈ کرانے کے لیے جیل سے نیب کی تحویل میں دینے کی درخواست منظور کر لی۔نیب کی جانب سے ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال
نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف 2 افراد کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی ۔ منی لانڈرنگ میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بنے ہیں،دونوں ملزمان کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں چیئرمین نیب نے ان کی درخواست منظور کر لی تھی ۔