منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔۔!!! تبدیلی سرکار کے عہد میں کون کون سا سیا ستدان عید جیل میں گزارے گا؟کارکنوں میں مایوسی کی لہر

datetime 10  اگست‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار کئی سیاستدان اپنی عید جیل میں گزاریں گے ،قید میں عید گزارنے والوں میں ایک سابق صدر ، دو سابق وزرائے اعظم ،اسپیکر اسمبلی، کئی سابق وزرا جبکہ ایک موجودہ اپوزیشن لیڈرکی عید بھی سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔

قیدخانے اور جیلیں سیاسی رہنمائوں کا دوسرا گھر تصور کی جاتی ہیں، کبھی قید میں تو کبھی باہر، عیدیں اور تہوار ایسے ہی گزارنے پڑتے ہیں ،یہ عید الاضحی ملکی سیاسی تاریخ کی پہلی عید ہو گی جب درجن بھر سے زائد سیاسی رہنما تہوار جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے۔تبدیلی سرکار کے عہد میں سابق صدر آصف علی زرداری ، دو سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی عید قرباں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرے گی ۔سیاسی جماعتوں کی دو مرکزی خواتین رہنما جن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا تہوار بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بسر ہوگا۔پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عید قیدخانے کی دیوار تکتے گزرے گی تو سابق صوبائی وزرا رانا ثنا اللہ خان، سلمان رفیق ، وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل اورخواجہ سعد رفیق بھی اپنی عید سلاخوں کے پیچھے گزارنے پر مجبور ہونگے۔اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی اور موجودہ حکومت کے رکن اسمبلی سبطین خان بھی مختلف کیسز میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں۔سیاسی رہنمائوں کے علاوہ انکے رشتہ داروں کی عید بھی قید میں گزرے گی ۔نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف اور رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہریار کا تہوار بھی قید تنہائی کی نذر ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…